ممبئی (نیو ز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارسنجے دت کے اچھے رویے کے باعث جیل میں کاٹی جانے والی سزا میں 3 ماہ کمی ہونے کا امکان روشن ہے جس کے بعد ان کی سزا پوری ہونے سے 6 ماہ قبل ہی رہائی متوقع ہے۔بھارتی قانون کے مطابق اگرکسی قیدی کی جانب سے اپنی سزا کے دوران اچھے رویے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو جیل حکام کی سفارش پراس کی سزا میں ماہانہ 7 دن تخفیف ہوسکتی ہے جب کہ مثالی برتاو¿ پر سالانہ بنیادوں پرسزا میں مزید 30 دن کی کمی کیا جاتی ہے اوراس قانون کا فائدہ سنجے دت کو بھی ہوسکتاہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرپونا کی جیل انتظامیہ اس قانون کے تحت سنجے دت کی سزا میں کمی پرغورکررہی ہے اگرریاستی حکومت نے جیل حکام کی سفارش کو منظور کرلیا تو مجموعی طورپرسنجو بابا کی سزا میں 114 روز کی کمی کی جائے گی اوروہ 2016 کے اوائل میں ہی آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مئی 2013 سے ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔
سنجے دت کی سزا میں تین ماہ کمی ہونے کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































