جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مرد باصلاحیت خواتین کونا پسند کرتے ہیں،انوشکا شرما

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ صرف اداکاراو¿ں کو ہی نہیں بلکہ عام خواتین کوبھی ہر ایک شعبہ زندگی میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکارہ نے حالیہ انٹریو کے دوران بھارت کے صاف گو سمجھے جانے والے صحافی اور فلمی نقاد انوپم چوپڑاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بولی ووڈ میں خواتین اداکاراو¿ں کو صرف شو پیس کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کے مرد باصلاحیت اور ذہین خواتین کو نا پسند کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ انھیں صرف نازک مزاج اور خوبصورت دکھائی دینا چاہیے تاہم وہ اس رائے سے اتفاق نہیں رکھتیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں گھر میں کبھی بھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم جب سے وہ شوبز میں آئی ہیں انھیں ہمیشہ امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اداکار جب بھی شوٹنگ کے سلسلے میں کسی دوسرے ملک جاتے ہیں تو خواتین اداکاراو¿ں کو مردوں کے مقابلے میں کم تر جگہ پر ٹھرایا جاتا ہے۔علاوہ ازیں انھیں مردوں کے مقابلے میں کم معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود اس کا ذمہ دار مرد اداکاروں کو نہیں ٹھرایا جاسکتا۔ انوشکا شرما نے کہا کہ اس امتیازی سلوک کی بڑی وجہ معاشرے میں پنپنے والی منفی سوچ ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…