لاہور(نیوز ڈیسک ) فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔اپنے ملک میں ہی بھارتی فنکار محفوظ نہیں ہیں ،پا ک بھارت قیام کے بعد بھارت نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے پاکستان کو دبانے کی کوشش کی مگر خدا کا شکر ہے کہ جس نے ہمیں ایٹم بم کی چھتر ی سے امن کی چھاو¿ںفراہم کردی جس کے بعد بھارت کا رویہ تبدیل ہوگیا اوراب مودی سرکار کے حکومت میں آنے کے بعد بھارتی جنونی ہندو¿ں کو بدمعاشی کالائسنس مل گیا ہے۔
جس کی چاہتے ہیں عزت اچھالتے ہیں اور خاص طور پر مسلمان فنکاروں کو ٹارگٹ کرنے مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔نو رنے کہا کہ فنکار امن محبت کے سفیر ہوتے ہیں ان کو بلاوجہ متنازعہ نہ بنایا جائے۔انھوں نے کہاکہ بھارتی انتہاء پسندوں شیوسینا کے ہاتھوں تنگ آکر عامر خان کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا چلے گئے اور یہ درحقیقت بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
اپنے ملک میں ہی بھارتی فنکار محفوظ نہیں ،اداکار نور
2
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں