منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پالیمنٹ میں یکجا، مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا اعلان

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ نے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اب حکومت کے غلط ہتھکنڈوں کو روکنے کیلئے ساری اپوزیشن ایک ہو کر چلے گی ، ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور مشترکہ اپوزیشن کی مہینے میں ایک بار میٹنگ بھی ہوا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن ریفارمزکے سلسلے میں اپوزیشن کے تحفظات دور کرے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا نہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا۔مشترکہ مفادات اور این ایف سی کے معاملوں پرقومی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد لائینگے، پاک چین راہداری منصوبے پر بھی سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو اہمیت نہیں دی گئی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوازحکومت پارلیمینٹ کو نظر اندازکرتے ہوئے آئی ایم ایف کے دباو پر چالیس ارب کا نیاٹیکس مسلط کرنا چاہتی ہے اپوزیشن نے اس کی شدید مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، پاک چین راہداری پر ”کے پی کے“اور بلوچستان کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سے محاذ آرائی نہیں چاہتے ،شفاف انتخاب اور خودمختار الیکشن کمیشن کے لیے انتخابی اصلاحات کی کمیٹی بنی تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، ایسا قانون بنوانے چاہتے ہیں کہ شفاف انتخاب اور الیکشن کمیشن بن سکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…