لاہو(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ کو دیئے جانے والے لیپ ٹاپس کی تعداد تین گنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپس کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ کر دی گئی ہے اور ان کی فراہمی کیلئے ٹھیکہ بھی ایک ہی کمپنی کو دیا جائیگا۔ اخبار نئی بات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو احکامات جاری کئے گئے ہیںکہ سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں کے میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ و طالبات کو دینے کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد کو ایک لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ کر دیا جائے۔ اخبار نے بتایا کہ اس بار لیپ ٹاپس کی ڈسٹری بیوشن کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا گیاہے اور لیپ ٹاپس کی فراہمی کیلئے ٹھیکہ پاکنٹریکٹ دینے کا طریقہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل جتنی بار بھی لیپ ٹاپس خرید کر تعلیمی اداروں میں تقسیم کئے گئے ان کی خریداری سالانہ بنیاد پر کی گئی اور ہر سال کیلئے نئی کمپنی کو رسد کا ٹھیکہ دیا جاتا رہا۔
ذہین طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھاکر 3 لاکھ کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
راولپنڈی: مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر ہلاک کردیا گیا، چھوٹی بہن بھی زخمی
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)
-
3 منٹ کی وہ ورزش جو 90 منٹ کی سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے؛ تحقیق
-
بھارت: دوست کیساتھ گاڑی میں جانے والی خاتون سے 6 افراد کی زیادتی



















































