اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے نرخوں میں فی کلو 14 روپے 73 پیسے اضافہ کردیا ہے،
جس کے بعد نئی قیمت 294 روپے 73 پیسے مقرر کی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو صارفین کے لیے 11.8 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سلنڈر 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 3 ہزار 470 روپے کا ہوگیا ہے،
جبکہ اس کی سابقہ قیمت 3 ہزار 296 روپے تھی۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔اتھارٹی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ سعودی آرامکو کی معاہداتی قیمت میں 6.47 فیصد اضافہ ہے، جس کے بعد ایل پی جی کے نرخوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔



















































