لندن (این این آئی)ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے خدشے کے باعث مشرقِ وسطی میں حالات مزید خراب ہوگئے
جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 2.5 فیصد اضافے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔تیل بردار جہازوں پر حملوں اور ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے حملوں کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی رسد متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت بھی تقریبا ً2فیصد اضافے کے بعد 104 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔عالمی بینک نے رواں ہفتے خبردار کیا تھا کہ مشرق وسطی میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔



















































