جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

غیرت کے نام پر تین افراد کا قتل، عدالت کا 5 ملزمان کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم

datetime 30  اکتوبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی عدالت نے غیرت نام پر تہرے قتل کیس کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان کو پھناسی کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کی جج افشاں اعجاز نے غیرت کے نام پر تہرے قتل کیس میں 5 ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سناتے ہوئے موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم دے دیا۔ملزمان کاشف،احسن،آصف، اسماعیل اور یاسر کو سزا کے علاوہ 2 دو لاکھ روپے ہرجانہ، گھر میں داخل ہونے کے جرم میں پانچوں کو 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے قتل سازش کے جرم میں 2 دو سال قید جبکہ پانچ، پانچ ہزار روپے جرمانہ جبکہ پانچوں ملزمان کو مجموعی پھانسی، 10 لاکھ روپے ہرجانے، 35سال قید اور 1لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔پولیس کے مطابق جولائی 2023 تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو شہریوں کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…