جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

راولپنڈی؛ محلے دار شادی شدہ شخص کی 14 سالہ بچی مبینہ زیادتی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ گوجر خان کے علاقے قاضیاں میں محلے دار شادی شدہ شخص نے 14 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی محلے میں رہائش پذیر ملزم بچی کو دھمکیاں دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔مدعی کے مطابق ان کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور وہ قاضیاں کے علاقے حبیب کینال میں محنت مزدوری کرتے ہیں، جبکہ ان کی 14 سالہ بھتیجی بھی تقریبا ڈھائی ماہ قبل ان کے پاس رہنے کے لیے آئی تھی۔مدعی کے مطابق کچھ روز قبل بچی گھر میں بے ہوش ہوگئی، جس پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی کوشش کی گئی، تاہم اس نے انکار کر دیا۔

بعدازاں بچی نے خوف کے عالم میں بتایا کہ اسی محلے میں رہائش پذیر فیاض نامی شخص نے تقریبا ڈھائی ماہ قبل گھر میں اکیلا پاکر اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔مدعی کے مطابق ملزم شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے، جو مبینہ طور پر بچی کو دھمکیاں دے کر مسلسل ہراساں کرتا رہا اور 10 روز قبل بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد بچی کی طبیعت خراب ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…