جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

واٹس ایپ صارفین کےلیے بڑی خوشخبری، 4 نئے فیچرز متعارف

datetime 30  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے تجربے کو مزید سہل اور مؤثر بنانے کے لیے چار نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان سہولیات کی مدد سے صارفین اہم پیغامات کو نمایاں رکھ سکیں گے، نئے ممبرز کو پرانی گفتگو سے آگاہ کرسکیں گے اور غیر پڑھے گئے پیغامات تک باآسانی پہنچ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ نئی اپ ڈیٹس آئندہ چند ہفتوں کے دوران مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کو فراہم کی جائیں گی۔ ان کا بنیادی مقصد گروپ گفتگو کو منظم بنانا اور صارفین کے لیے ضروری معلومات تک رسائی آسان بنانا ہے۔نئی سہولیات میں ایک اہم فیچر پیغامات کو مستقل طور پر پن کرنے کا ہے۔ اس آپشن کے ذریعے گروپ میں موجود کسی ضروری پیغام کو نمایاں رکھا جاسکے گا۔ اس سے قبل پن کیے گئے پیغامات ایک مقررہ مدت کے بعد خود بخود ہٹ جاتے تھے، تاہم اب صارفین بغیر میعاد ختم ہونے والا آپشن بھی منتخب کرسکیں گے۔ایک اور نئی سہولت کے تحت گروپ کے موجودہ ارکان حال ہی میں شامل ہونے والے ممبرز کو سابقہ چیٹ ہسٹری بھی بھیج سکیں گے۔ یہ عمل مکمل طور پر اختیاری ہوگا اور شیئر کی جانے والی گفتگو کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رکھا جائے گا۔

واٹس ایپ گروپس میں تصاویر اور دیگر اپ ڈیٹس کو اسٹیٹس کی شکل میں شیئر کرنے کا فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ گروپ ممبرز اس اسٹیٹس پر اپنا ردعمل دے سکیں گے، تاہم یہ مواد 24 گھنٹے گزرنے کے بعد خودکار طور پر ختم ہوجائے گا۔چوتھی اپ ڈیٹ کے ذریعے غیر پڑھے گئے پیغامات کو فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کی مدد سے صارفین ان پیغامات کی نشاندہی کرسکیں گے جن میں انہیں مینشن کیا گیا ہو یا جن کے جواب میں ان کا ذکر موجود ہو۔نئے فیچرز ان افراد کے لیے خاص طور پر کارآمد ہوں گے جو بیک وقت کئی واٹس ایپ گروپس میں شامل ہیں اور مصروفیات کے باعث اہم گفتگو یا پیغامات پر بروقت توجہ نہیں دے پاتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…