جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2026 |

شارجہ (این این آئی)افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ تاریخی سنگ میل جمعرات کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حاصل کیا۔راشد خان نے زمبابوے کے اوپنر تادیواناشے مارومانی کو آٹ کرکے اپنی 200ویں وکٹ مکمل کی۔ یہ ان کا 120واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔رپورٹ کے مطابق راشد خان نے 2015 میں زمبابوے ہی کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 11 سال بعد اسی ٹیم کے خلاف تاریخ رقم کی۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے عادل رشید 171 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ہانگ کانگ کے احسان خان اور نیوزی لینڈ کے ایش سودھی 165، نیوزی لیںڈ کے ٹم ساتھی 164 اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا 163 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔راشد خان مجموعی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ وہ 551 میچز میں 742 شکار کرچکے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 658 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…