جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عمل شروع

datetime 30  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔

اس اقدام کا مقصد صارفین کے اکائونٹس کو ممکنہ غلط استعمال اور غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھنا ہے، پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکائونٹس ایسے موبائل نمبروں سے منسلک رکھیں جو فعال ہوں اور ان کے زیر استعمال ہوں تاکہ انہیں اکانٹس تک رسائی برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی صارفین کو آگاہی مہم کے ذریعے خبردار کرنے کے بعد شروع کی گئی ہے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر فعال یا منسوخ شدہ موبائل نمبرز ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کسی دوسرے صارف کو جاری کئے جاسکتے ہیں، ایسی صورت میں پرانے نمبر کے مالک کے واٹس ایپ اکائونٹ کے غلط استعمال یا اس تک غیر مجاز رسائی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر کوئی شخص اپنا موبائل نمبر استعمال کرنا چھوڑ دے یا اس کی سم غیر فعال ہوجائے اور بعد میں وہی نمبر کسی دوسرے شخص کو جاری کر دیا جائے تو پرانے نمبر سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹ کی سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، اسی خطرے کو کم کرنے کے لئے پی ٹی اے نے صارفین کو اپنے موبائل نمبرز اور واٹس ایپ اکائونٹس کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کریں اور اگر ان کا موبائل نمبر بند ہوچکا ہے یا وہ اسے استعمال نہیں کر رہے تو اپنے واٹس ایپ اکائونٹ کو کسی فعال نمبر پر منتقل کر لیں۔جن صارفین نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کر لیا ہے، انہیں واٹس ایپ میں موجود چینج نمبر کا فیچر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

اس سہولت کے ذریعے صارفین اپنا موجودہ اکائونٹ نئے فعال نمبر پر منتقل کر سکتے ہیں، جس سے اکائونٹ تک رسائی برقرار رکھنے اور پرانے نمبر سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق موبائل نمبر تبدیل کرنے یا سم کا استعمال ترک کرنے کی صورت میں بروقت اقدامات کرنا ضروری ہے تاکہ صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکائونٹس تک رسائی برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے اکانٹس سے منسلک نمبروں کی جانچ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے زیرِ استعمال نمبر فعال اور ان کے کنٹرول میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…