کراچی(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا کا کمال، 4 ہزار مسلمان لڑکے”پھنس“گئے، سوشل میڈیا کے ذریعے شناسائی محبت اور پھر شادی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعے جنوری 2015 سے اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار لڑکے لڑکیان رشتہ ازواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔زیادہ تر تعداد میں مسلمان لڑکوں کی غیر مسلم لڑکیوں سے شادی ہے تحقیقات کے مطابق غیر مسلم لڑکیاں مسلمان لڑکوں پر زیادہ سے زیادہ ڈورے ڈال رہی ہیں اور ان سے شادیاں رچا رہی ہیں۔ ایک رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اظہار محبت میں پہلے کی نسبت 56 فیصد اضافہ ہوا ہے شروع میں یہ اظہار محبت صرف 9 فیصد تھا جو چند سالوں میں 56 فیصد تک جا پہنچا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ بیسیوں لڑکے لڑکیاں رشتہ ازواج میں منسلک ہو رہے ہیں پاکستان میں یہ شرح دو فیصد بھارت میں اٹھارہ فیصد امریکہ میں ستائیس فیصد برطانیہ میں اکتالیس فیصد ہے