ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد، نیا نوٹیفیکیشن جاری

datetime 16  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جمعرات، 15 اکتوبر 2026 کو ریاست بھر میں کھلے مصالحہ جات اور مختلف مصالحوں کے آمیزے فروخت کرنے پر پابندی کا حکم جاری کیا۔

اس فیصلے کا مقصد غیر محفوظ طریقوں سے خوراک کی تیاری اور مصنوعات میں ممکنہ ملاوٹ کے خطرات کو کم کرنا ہے۔فوڈ سیفٹی کمشنر توکارم منڈے کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق مصالحہ جات کی تیاری، ترسیل اور فروخت سے منسلک تمام کاروباری اداروں کو متعلقہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ ان ہدایات کا اطلاق مینوفیکچررز، تھوک فروشوں، دکانداروں، آن لائن تجارتی پلیٹ فارمز اور تجارتی کچن پر بھی ہوگا، جنہیں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تقاضوں کے مطابق اپنے کاروباری امور انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔پابندی کے دائرے میں روزمرہ استعمال کے متعدد مصالحے شامل ہیں، جن میں ہلدی، سرخ مرچ، دھنیا، زیرہ، کالی مرچ، دارچینی، الائچی، لونگ، ہینگ اور زعفران کے علاوہ گرم مصالحہ اور دیگر تیار شدہ مصالحہ آمیزے بھی شامل ہیں۔نئے ضوابط کے تحت مصالحہ جات کو مارکیٹ میں فروخت یا تقسیم کرنے سے قبل تیاری کے مقام پر ہی پیک کرکے سیل بند کرنا ضروری ہوگا۔

اس طرح کھلے مصالحوں کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی اور مصنوعات کی پیکنگ کے عمل کو ضابطوں کا پابند بنایا جائے گا۔ایف ڈی اے حکام کے مطابق اس اقدام سے مصالحہ جات کی تیاری سے لے کر صارفین تک پہنچنے کے تمام مراحل کا ریکارڈ رکھنے میں مدد ملے گی، جبکہ ملاوٹ اور آلودگی کے امکانات کو محدود کیا جا سکے گا۔حکام نے پیک شدہ مصالحہ جات پر لیبلنگ کے حوالے سے بھی واضح شرائط مقرر کی ہیں۔ ان کے مطابق ہر پیکٹ پر مصنوعات کا نام، اجزاء کی تفصیل، تیار کنندہ کی معلومات، ایف ایس ایس اے آئی لائسنس نمبر، بیچ نمبر، تیاری یا پیکنگ کی تاریخ اور استعمال کی آخری موزوں تاریخ سمیت دیگر ضروری معلومات درج کرنا لازم ہوگا۔مزید برآں، خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ قابلِ تصدیق شواہد کے بغیر اپنی مصنوعات کو خالص، نامیاتی یا قدرتی اجزاء پر مشتمل قرار نہ دیں اور نہ ہی ان کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں ایسے دعوے کریں جو صارفین کو گمراہ کر سکتے ہوں۔



کالم



 عمران خان بھٹو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…