پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیراعظم کی ہدایت ! بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کو غیر ضروری پوچھ گچھ اور پریشانی سے بچانے کی ہدایت کرتے ہوئے سامان کی جانچ پڑتال کے لیے جدید اسمارٹ اسکینرز فوری نصب کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایئرپورٹس پر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سامان کی چیکنگ کا روایتی طریقہ تبدیل کرنے اور بین الاقوامی معیار کے خودکار نظام کو متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے نظام کے تحت مسافروں کے سامان کی جانچ جدید اسمارٹ اسکینرز کے ذریعے کی جائے گی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جدید اسکینرز فضائی راستے سے پاکستان پہنچا کر تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جلد از جلد نصب کیے جائیں۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹس پر تعینات عملے کی تربیت بھی عالمی معیار کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا سکے۔شہباز شریف نے واضح کیا کہ ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرنے والے کاروباری افراد قابلِ احترام ہیں، تاہم ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے کسٹمز کے انفورسمنٹ نظام میں متعارف کرائی جانے والی تبدیلیوں کو سراہتے ہوئے اس کا کریڈٹ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کے وسائل عوام کی امانت ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری قانونی اور انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے جائزہ اجلاس میں کسٹمز انفورسمنٹ فورس کی کارکردگی اور ہوائی اڈوں سمیت بندرگاہوں پر سامان کی آمدورفت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…