پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق انہیں رات گئے گھر سے لے جایا گیا، تاہم گرفتاری کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق رات تقریباً 3 بجے سادہ لباس میں ملبوس اہلکار اقرار الحسن کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، جن کے یونیفارم پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے نام کے بیجز موجود تھے۔

نجی ٹی وی کے معروف اینکر وسیم بادامی، جو ماضی میں اقرار الحسن کے ساتھ مختلف پروگراموں میں کام کرچکے ہیں، نے ایک ویڈیو پیغام میں ان کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات موصول ہونے کی تصدیق کی۔ ان کے مطابق مبینہ کارروائی میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں۔

اقرار الحسن نجی ٹی وی کے سابق اینکر ہونے کے علاوہ سیاسی جماعت پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ بھی ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہیں کس الزام یا مقدمے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی گرفتاری کی وجوہات اور قانونی کارروائی کے حوالے سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف سامنے آنے کے بعد ہی اس معاملے کی مکمل صورتِ حال واضح ہوسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…