کراچی(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مزدوروں کے نام پر قائم این جی او” پائلر“ کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے فنڈنگ ہوتی ہے۔ رقم بھارت سے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے ہوتے ہوئے کراچی منتقلی ہوتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ سے فنڈز لینے والی این جی او کوبے نقاب کردیاہے۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کے نام پر قائم غیر سرکاری تنظیم پائلر کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے۔ایف بی آر کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت سے رقم امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے ہوتے ہوئے کراچی کے اکاﺅنٹس میں منتقلی ہوتی ہے ۔