اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے کے نرخ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی سستا ہوگیا۔ اس کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے ہیں۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 40 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 268 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔



















































