ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ جاری، دو ہزار سے زائد حج پیکیجز متعارف

datetime 12  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ جاری ہے جبکہ تاحال 64 ہزار نشستیں دستیاب ہیں اور منظم کمپنیوں نے دو ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک حج ایپ اور حج پورٹل سے پرائیویٹ حج کی بکنگ جاری ہے اور اب تک7 ہزار 600 عازمین حج کی پرائیویٹ اسکیم میں بکنگ مکمل ہوگئی ہے جبکہ رائیویٹ حج اسکیم میں 64 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ25 منظم کمپنیوں کو حج پورٹل کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں اور پرائیویٹ حج بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے۔انہوںنے کہاکہ 25 منظم کمپنیوں نے دو ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور پورٹل سے ممکن ہے، لہذا عوام ہوشیار رہیں، پورٹل کے علاوہ کسی فرد یا کمپنی کو حج واجبات جمع نہ کرائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…