جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

پرواز میں سگریٹ لے جانے پر پی آئی اے کے 5 فضائی میزبانوں کو روک لیا گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملتان سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے الزام میں کسٹمز حکام نے پانچ فضائی میزبانوں کو روک لیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ 9 ستمبر کو ملتان سے جدہ روانہ ہونے والی پی کے 739 پرواز کے دوران پیش آیا، جہاں کسٹمز حکام نے عملے کے سامان کی تلاشی کے دوران سگریٹ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے۔

روکے جانے والے فضائی عملے میں فلائٹ پرسر عزرا جمیل، فلائٹ پرسر امتیاز، فضائی میزبان قدسیہ عدنان، وقاص شاہ اور عظمیٰ غضنفر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پی آئی اے ویجلنس کی جانب سے اعلیٰ حکام کو دے دی گئی ہے، جس کے بعد متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق ادارے کے قواعد و ضوابط کے تحت دورانِ ڈیوٹی کریو ممبران کو سگریٹ اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ضابطے کی خلاف ورزی پر پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…