جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

ااسلام آباد(نیوز ڈ یسک)قومی بچت نے مختلف سیونگ اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں تبدیلی کردی ہے،

جس کے نتیجے میں بیشتر اسکیموں کے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم ایک سالہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔نئی شرحوں کے تحت پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع 36 بیسس پوائنٹس کم ہوکر 12.60 فیصد ہوگیا ہے۔اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کی شرح میں بھی 36 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد منافع کی نئی شرح 11.16 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ سپیشل سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 30 بیسس پوائنٹس گھٹ کر 10.90 فیصد ہوگیا۔3 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 26 بیسس پوائنٹس کم ہونے کے بعد 10.86 فیصد رہ گئی ہے،

جبکہ 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر شرح 28 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 10.86 فیصد کردی گئی ہے۔دوسری جانب ایک سالہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ سرمایہ کاروں کیلئے قدرے بہتر خبر لایا ہے، جس کی شرحِ منافع میں 11 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد اس اسکیم پر منافع کی شرح 11.28 فیصد ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق منافع کی یہ نئی شرحیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ شرحوں میں تبدیلی سے بالخصوص وہ سرمایہ کار متاثر ہوں گے جو اپنی آمدن کیلئے قومی بچت کی فکسڈ انکم اسکیموں پر انحصار کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…