لاہور(این این آئی)26ہزار روپے کے بل کی ادائیگی کیلئیبائیک بیچنے کیلئے جانے والے نوجوان کے 70ہزار کے ای چالان نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کی موٹرسائیکل کے 35ای چالان ہوئے، تمام چالان ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر کئے گئے۔نوجوان پر 35ای چالانوں کی مد میں مجموعی طور پر 70ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق سدھار بائی پاس پر نصب کیمروں کے ذریعے نوجوان کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔نوجوان نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے 70ہزار روپے کے ای چالان معاف کیے جائیں، کیونکہ وہ پہلے ہی بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے موٹرسائیکل فروخت کرنے پر مجبور ہے،اب 70ہزار روپے کے ای چالان ایک اور بڑا مسئلہ بن گئے ہیں۔



















































