اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کاچوہدری محمدسرور کی بلدیاتی انتخابی کار کردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی بلدیاتی انتخابی کار کردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا‘چوہدری محمدسرور نے پارٹی چیئر مین کو بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے کا میاب امیدواروں کے حوالے سے رپورٹس بھی پیش کر دیں ہیں جبکہ عمران خان نے چوہدری محمدسرور کو تیسرے مر حلے کے دوران بھی بھر پور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کر دی ہے ۔تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق چوہدری محمدسرور نے ہفتے کے روز تحر یک انصاف کے چیئر مین عمر ان خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان تر ین ‘مر کزی سیکرٹری نعیم الحق اور سیف اﷲ نیازی سمیت دیگر بھی موجود تھے ملاقات میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کار کردگی سمیت دیگر امور کے حوالے سے بات چیت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ چوہدری محمدسرور نے عمران خان کوبلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کا میابی کے حوالے سے رپورٹس پیش کیں جس پر عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور مہم چلانے اور حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود تحر یک انصاف کے 340سے زائد امیدواروں کی کا میابی پرچوہدری محمدسرور کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے کا میاب ہونا (ن) لیگ کی عادت بن چکی ہے اور بد قسمتی سے آج بھی الیکشن کمیشن (ن) لیگ کے ساتھ ملاہو اہے اور پنجاب پو لیس بھی (ن) لیگ کی انتخابی مہم میں انکے ساتھ ساتھ ہو تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خاتمے اور تر قی و خوشخالی کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہے کیونکہ دھاندلی اور دونمبر ی کے ذریعے حکومتی ایوانوں میں آنے والے قوم کی خدمت نہیں صرف لوٹ مار کر سکتے ہیں اور حکمرانوں نے کی لوٹ مار نے پہلے ہی ملک کا بیڑہ غر ق کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے کے دوران تحر یک انصاف مزید بہتر کار کردگی کامظاہر ہ کر یگی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…