بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

datetime 8  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے مقامی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور گاڑیوں کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ایک عرصے سے زیرالتوا نئی آٹو پالیسی 2026-2031 کا مسودہ تیار کرکے منظورہ کیلئے وزیراعظم کو بھجوادیا۔

ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں ہائی برڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر آئندہ 5 سال میں ٹیکس 20 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی آئندہ 5 سال میں ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔ توقع ہے وزیراعظم شہباز شریف وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 2026 سے 2031 تک کیلئے تیار کردہ نئی آٹو پالیسی کے حتمی مسودے کی منظوری دینے کا جائزہ لینے کیلئے (آج) بدھ کو اجلاس ی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کی مںظوری کے اعلان سے قبل آئی ایم ایف سے بھی منظوری لی جائے گی

جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی پر عملدرآمد شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق کہ نئی آٹو پالیسی کا مقصد مقامی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور گاڑیوں کی برآمدات کو فروغ دینا جبکہ مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑی گاڑیوں پر ماحولیاتی لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدن برآمدات کے فروغ اور تحقیق و ترقی کے لیے مختص کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 2001 سے 3000 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد ماحولیاتی لیوی نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 3001 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر 19.5 فیصد ماحولیاتی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ ماحولیاتی لیوی سے پانچ سال کے دوران مجموعی طور پر 142.79 ارب روپے آمدن حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ نئی آٹو پالیسی میں ہائی برڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر آئندہ 5 سال میں ٹیکس 20 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی آئندہ 5 سال میں ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ہائبرڈ کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی 60 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد جبکہ ہائبرڈ بسوں پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد تک لانے کی تیاری کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کا مقصد گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری، مقامی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا قرار دیا گیا ہے، پالیسی ڈرافٹ کے تحت 1800 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر آئندہ 5 سال کے دوران ٹیکس میں مرحلہ وار کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…