اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 602 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے مقرر ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 112 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 427 ڈالر تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سات روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 33 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی، تاہم آٹھویں روز اس میں دوبارہ تقریباً 11 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی توجہ 4 ستمبر کو سامنے آنے والے امریکا کے نان فارم پے رولز کے اعداد و شمار پر مرکوز ہے، جس کے ممکنہ اثرات سونے کی قیمت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی میں تقریباً 25 ہزار افراد کے روزگار سے محروم ہونے کی اطلاعات کے بعد سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان پیدا ہوا تھا، تاہم فیڈرل ریزرو بینک کے چیئرمین کیون وارش کے بیان کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے اس رجحان پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔



















































