اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کردیئے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 3 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے ہوگئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 29 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ڈیزل بھی ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق 3 ستمبر سے ہوگا۔



















































