منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

خلیجی ممالک میں پاکستانی انڈوں کی برآمد پر پابندی کا انکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تیل و گیس کے کنووں سے پیداوار بڑھانے کے لیے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی)اور امریکی کمپنی میں معاہدہ طے پاگیا اور اس کا مقصد پیداوار میں اضافہ کرنا ہے،

جس کے لیے تیل و گیس کی پیدوار میں اضافے کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ترجمان او جی ڈی سی نے بتایا کہ او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی بیکر ہیوز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اور اس معاہدے کا مقصد پرانے تیل اور گیس کے اثاثوں سے پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیکر ہیوز جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارت کے ذریعے او جی ڈی سی کے میچور اثاثوں کو بحال کرے گا اور معاہدہ او جی ڈی سی کی جامع پروڈکشن آپٹیمائزیشن مہم کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ او جی ڈی سی کے 18 بڑے میچور اثاثوں میں 12 آئل فیلڈز، 6 گیس اور کنڈینسیٹ فیلڈز شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ او جی ڈی سی کی موجودہ یومیہ پیداوار 40 ہزار بیرل خام تیل، 815 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 780 میٹرک ٹن ایل پی جی ہے۔انہوںنے کہاکہ معاہدہ پاکستان کی توانائی سلامتی کے استحکام اور مقامی تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ او جی ڈی سی اور بیکر ہیوز کا معاہدہ پاک-امریکا توانائی شراکت داری میں اہم سنگ میل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…