اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،
جس کے تحت گھریلو ایندھن کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلوگرام مقرر کردی گئی ہے۔قیمت بڑھنے کے نتیجے میں گھریلو استعمال ہونے والے 11.80 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 51 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
نئے نرخ کے مطابق 11.80 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 3 ہزار 52 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافے کے باعث گھریلو صارفین کے ایندھن کے اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔



















































