جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

datetime 28  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی سمیت دیگر دھاتوں کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.5 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4 ہزار 576.30 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ اسی طرح امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.8 فیصد کم ہوکر 4 ہزار 629 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔چاندی کے اسپاٹ نرخ میں بھی ایک فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 68.54 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ پیلیڈیم 0.8 فیصد کمی کے بعد 1 ہزار 339.84 ڈالر جبکہ پلاٹینم 0.6 فیصد گھٹ کر 1 ہزار 834.83 ڈالر فی اونس پر آگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی شرح سود میں اضافے کے امکانات بھی مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔

موجودہ اندازوں کے مطابق شرح سود میں اضافے کا امکان 33.9 فیصد جبکہ دسمبر تک اضافے کا امکان 74 فیصد تک ہے۔ماہرین کے مطابق بلند شرح سود کے ماحول میں سونے کی کشش کم ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ اثاثہ سرمایہ کاروں کو باقاعدہ سود یا منافع فراہم نہیں کرتا، جس کے باعث شرح سود میں اضافے کی توقعات سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…