اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا ہے،
جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں سستے ہوگئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کے نرخ میں بھی 19 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 371 روپے 61 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 28 اگست کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔




















































