منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1565 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1569 روپے ریکارڈ کی گئی تھی،اسی طرح 20

اگست کو ختم ہونے والے ہفتے ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1547 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1532 روپے، راولپنڈی 1535، گوجرانوالہ 1600 ، سیالکوٹ 1570، لاہور 1590، فیصل آباد 1550 ، سرگودھا 1600، ملتان 1591، بہاولپور 1560، پشاور 1573 اور بنوں میں 1510 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1518 روپے، سکھر 1600 روپے، لاڑکانہ 1523 روپے، کوئٹہ 1520 روپے اور خضدار میں 1650 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…