اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے،
جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے۔ اوگرا کی جانب سے 25 اگست کے لیے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھا دیے گئے ہیں۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل اب 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اگست سے کردیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو سفری اخراجات میں مزید اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



















































