اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے خرید و فروخت کے نئے ریٹس جاری کردیئے گئے ہیں،
جن کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے جبکہ قیمت فروخت 278 روپے 65 پیسے رہی۔تازہ کرنسی ریٹس کے مطابق یورو 323 روپے 27 پیسے میں خریدا گیا جبکہ اس کی فروخت 327 روپے 71 پیسے پر ہوئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 376 روپے 97 پیسے اور فروخت 380 روپے 25 پیسے میں ریکارڈ کی گئی۔سعودی ریال کا خرید ریٹ 73 روپے 90 پیسے جبکہ فروخت 74 روپے 60 پیسے رہا۔ اسی طرح اماراتی درہم 75 روپے 60 پیسے میں خریدا اور 76 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا گیا،
جبکہ چینی یوآن کی قیمت خرید 38 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 38 روپے 95 پیسے رہی۔دیگر کرنسیوں میں جاپانی ین 1 روپے 73 پیسے میں خریدا گیا اور 1 روپے 83 پیسے میں فروخت ہوا۔ آسٹریلوی ڈالر کی خرید قیمت 194 روپے 65 پیسے جبکہ فروخت 198 روپے 35 پیسے رہی۔کینیڈین ڈالر کا ریٹ خریداری کے لیے 200 روپے 50 پیسے اور فروخت کے لیے 204 روپے 95 پیسے مقرر کیا گیا۔



















































