منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

رینجرز کے شہید جوانوں کے ورثا کیلئے 20،20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے نمازِ جمعہ کی سیکورٹی پر مامور شہید ہونے والے رینجرز کے 4جوانوں کے ورثاء کیلئے بیس، بیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شاید مسجد پر حملہ کرنے آئے تھے۔رینجرز اہلکار بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں مسجد کے باہر تعینات تھے۔ نماز جمعہ کے دوران نامعلوم دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ موبائل میں موجود تین رینجرز اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ شدید زخمی چوتھے اہلکار نے اسپتال میں دم توڑا۔ شہید اہلکاروں کی شناخت اشتیاق، قاسم، اختر علی اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے پانچ خول ملے ہیں۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دو یا تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ٹول پلازہ پر واقع رینجرز ٹریننگ کالج اینڈ اسکول میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شرکت کی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو فون کیا اور واقعے میں شہید اہلکاروں کے لیے 20، 20 لاکھ روپے فی کس معاوضے کا بھی اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…