لاہور(آن لائن) کرکٹر سعید اجمل کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا، آف اسپنر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرنے کے بیان پر معافی مانگ لی ہے، ذرائع پی سی بی کے مطابق سعید اجمل کو نوٹس کا جواب دینے کے بعد این او سی جاری کیا گیا،۔قومی کرکٹر سعید اجمل نے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا کہ ان کا مقصد پی سی بی پر تنقید کرنا نہیں تھا، وہ اپنے بیان پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے کھلاڑی ہیں اور اپنے ملک کے لئے مزید کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ سعید اجمل نے بیانات پر معذرت اور محتاط رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سعدیا جمل کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے لئے آ ج رات بنگلہ دیش روانہ ہو رہا ہوں۔ بی پی ایل میں چٹا گانگ کی نمائندگی کروں گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس کا جواب دے دیا۔ جو بھی بیانات دیے وہ غصے میں ا? کر دیئے ہیں۔۔واضح رہے کہ سعید اجمل کے متنازعہ بیان پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سعید اجمل کا کنٹریکٹ معطل کر کے انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔