اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

میں اور رنبیر کپور شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کے بڑے مداح ہیں، دپیکا پڈوکون

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میں اور رنبیر کپور شاہ رخ اور کاجول کی کامیاب جوڑی کے مداح ہیں اور ان کے فین کلب میں ہی شمار ہوتے ہیں۔ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی کیمسٹری کو کئی فلموں میں خوب سراہا گیا تھا ۔ یہاں تک کہ دونوں کی جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی سے بھی تشبیہ دی گئی۔ دپیکا اور رنبیر ’بچنا اے حسینوں‘، ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں اور اب یہ جوڑی امتیاز علی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’تماشا‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئےگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے کہا کہ مجھ اور رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ ہم کس فلم کا حصہ بننا چاہیں گے جس پر ہم دونوں نے فلم دل والے دلہنیا لے جائینگے کا نام لیا تھا۔ ہم اس فلم کی رومانوی کہانی کو دیکھتے بڑے ہوئے ہیں اور باقی مداحوں کی طرح ہم بھی شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کے بڑے مداح ہیں۔ رنبیر کپور کے مطابق انہیں شاہ رخ اور کاجول کی آنیوالی فلم ’دل والے‘ کا شدت سے انتظار ہے اور وہ اس حوالے سے کافی پ±رجوش ہیں۔ رنبیر کے مطابق ’جب بھی شاہ رخ اور کاجول ایک ساتھ کسی فلم یا گانے میں آئےں وہ یقیناخاص ہوتا ہے‘۔رنبیر کپور نے کہا کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ریلیز کے وقت بھی ہر لڑکا اپنے آپ کو شاہ رخ کے کردار راہول سے ملاتا تھا جس میں وہ بھی شامل ہیں۔ دونوں اداکاروں کی نئی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…