اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محبت میں ناکام رہنے والے پریشان نہ ہوں ،محبت میں ناکامی پر ہر انسان کا رویہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔اگرچہ جب کوئی محبت کا ساتھی اچانک سارے رشتے ناطے توڑ کر اور آپ کو چھوڑ کر جاتا ہے تو یہ بے حد تکلیف دہ لمحات ہوتے ہیں تاہم وقت کے ساتھ ساتھ جدائی کے زخم بھرنے لگتے ہیں اور بے وفائی کا شکار ہونے والے افراد اپنی روز مرہ زندگی میں مصروف ہو جاتے ہیں۔بے وفائی کا شکار ہونے والے کچھ لوگ اپنے سابق ساتھی کی تصاویر اور رابطہ نمبرز کو ختم کرنے تک ہی محدود رہتے ہیں تاہم کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو انتقام کیلئے برے ترین طریقے اختیار کرتے ہیں۔بہت سے بے وفائی کاشکار افرادبرے ترین انتقام کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے سابق ساتھی کی کھڑکی پر پتھر برسانے لگتے ہیں، یا تعلقات کے دوران پیش آنے والے واقعات کو دوسروں کے سامنے اوپن کرنے لگتے ہیں۔علاوہ ازیں کچھ افراد تو ضرورت سے ذیادہ تشدد پسند واقع ہوتے ہیں اور غصے میں سابق محبت کے ساتھی کے جسم کا کوئی خاص اعضاتک توڑنے میں فرق نہیں کرتے۔تاہم کچھ امن پسند بے وفائی کا شکار افراد خاموشی اختیار کر لیتے ہیں جبکہ کچھ ملک سے باہر جانے ترجیح دیتے ہیں۔علاوہ ازیں کچھ افراد اپنے ارد گردکے ماحول میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ میں بھی تبدیلی چاہتے ہوئے اپنے بال کٹوا کر ان غمزدہ لمحات سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کرتے ہیں۔ماہرین کی رائے کے مطابق محبت میں ناکامی پر مثبت طریقے سے جذبات پر قابو پانے والے افراد مضبوط ذہنی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں ،لہٰذامحبت میں بے وفائی کا شکار ہونے والے افراد کو اپنے سابق ساتھی کے ساتھ بدترین انتقامی رویے اپنانے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ معاشرے کی فضاپر سکون رہ سکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا



















































