ریاض / اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر (آج)14اگست پر پاکستان کیلئے باقاعدہ فضائی آپریشن شروع کرے گی،
اس سلسلے میں ریاض ایئر 14 اگست کو اسلام آباد جبکہ 18 اگست کو لاہور کیلئے پروازیں شروع کرے گی۔ اسلام آباد کیلئے ہفتہ وار 7پروازیں اور لاہور کیلئے 3پروازیں چلائی جائیں گی۔ریاض ایئر اپنے فضائی آپریشن میں بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نئی ایئرلائن کے آنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔



















































