بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کی پنشن کے نئے نظام پر عملدرآمد کا آغاز

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)سرکاری ملازمین کی پنشن کا نظام تبدیل ہونے کے بعد نئے نظام پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔وفاقی حکومت نے ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024ء پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024ء کے قواعد جاری کر دئیے گئے۔ڈیفائنڈکنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024ء آپریشنل مرحلے میں داخل ہو گئی۔ وفاقی حکومت نے تمام ڈویژنز، وزارتوں اور محکموں کو پنشن فنڈ اسکیم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی اور تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو اسکیم کے تحت آنے والے ملازمین کی فہرست تیار کرنے کا پابند کیا ہے۔وزارتوں کو ملازمین کا ڈیٹا اور متعلقہ اسناد ایجی پی آر سے 15روز میں اپ ڈیٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہر وزارت اور ڈویژن کو گریڈ 17یا اس سے زائد افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فوکل پرسن ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کرے گا۔ وزارتوں اور ڈویژنز کو اسکیم پر عملدرآمد کیلئے افسران اور متعلقہ شعبے نامزد کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ایچ آر ونگ کو اسکیم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ کنٹرولر جنرل اکانٹس کو اے جی پی آر کے ساتھ مل کر ملازمین کا جامع ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم کے تحت ملازمین کا ڈیٹا وزارت، ڈویژن، محکمہ اور گریڈ کے لحاظ سے مرتب ہو گا اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو پنشن فنڈ اسکیم پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…