منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

میڈیکل کالجز میں سیٹیں خالی رہنے پر پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آگئی

datetime 11  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)میڈیکل کالج میں میرٹ کم کرنے کے باوجود سیٹیں خالی ہونے پر پاسنگ مارکس 50 فیصد رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔

پیرکوقومی اسمبلی کی قومی صحت کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس مہیش کمار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بعض کالجز کی جانب سے زائد فیسوں کی وصولی کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میڈیکل کالج سالانہ 18 لاکھ تک فیس لے سکتے ہیں، کچھ کالجز کی شکایت ملی ہے کہ وہ فیس زیادہ لے رہے ہیں، اْن میڈیکل کالجز کی تفصیل شیئر کریں جو فیس زیادہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ میڈیکل کالجز میں میرٹ کم کرنے کے بعد بھی سیٹیں خالی رہی ہیں، کیوں نہ پاسنگ مارکس کو پچاس فیصد رکھ لیا جائے، پی ایم اینڈ ڈی سی انٹری ٹیسٹ کے سخت سوالات کی پرسنٹیج کم کر لی جائے۔ وفاقی وزیر صحت نے اجلاس میں بتایا کہ61 کالجز نے فیسوں میں اضافہ کے لیے درخواست دی ہے، کوئی بھی میڈیکل کلج اپنی مرضی سے فیس نہیں بڑھا سکتا، 61 کالجز میں سے صرف 35 کالج فیس میں اضافے کی شرائط پوری کر سکے ہیں، جو میڈیکل کالجز شرائط پر پورا نہیں اترتے وہ فیس نہیں بڑھا سکتے۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ جن کالجز کے خلاف زیادہ فیس کی شکایات آئی ہیں ہم نے انہیں نوٹس جاری کر دیے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ سیٹیں خالی والا ہمارا بھی مسئلہ ہے، جہاں فیس 35 لاکھ ہے ان کی کوئی سیٹ خالی نہیں، اگر فیس ایشو ہوتا تو زیادہ فیس والوں کی سیٹیں بھی خالی ہوتیں۔ صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ 468 سیٹیں ہم نے پنجاب کے سرکاری کالجز کی بڑھا دی ہیں، فاٹا کی 315 سیٹیں بڑھا دی گئی ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ کہ سندھ کی کتنی سیٹیں بڑھی ہیں؟ جس پر صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ سندھ کی سیٹیں نہیں بڑھائی گئیں کیونکہ انہوں نے اپلائی نہیں کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…