کراچی(این این آئی) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کیمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا،جس کے بعدفی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 57ہزار 336 روپے ہوگئے،10گرام سونے کی قیمت 685 روپے بڑھ کر 3لاکھ 92 ہزار 091 روپے ہوگئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 77 روپے کے اضافے سے 6903 روپے ہوگئی۔5 روزمیں فی تولہ سونے کی قیمت 29 ہزار 400 روپے بڑھ چکی ہے،گزشتہ 4 روز میں سونے کی قیمت میں 28600 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ 4349 ڈالر ہوگئی ہے۔



















































