پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دنوں نمایاں اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے،

تاہم قیمتی دھات کی قیمت اب بھی بلند سطح پر برقرار ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.5 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4,322.28 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت سات ہفتوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.4 فیصد گھٹ کر 4,381.60 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔دوسری قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا۔

سپاٹ سلور 0.2 فیصد کمی کے بعد 63.45 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1,742.50 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 1.1 فیصد کمی کے بعد 1,362.97 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں حالیہ تیزی کے بعد بعض سرمایہ کاروں نے منافع حاصل کرنے کے لیے اپنی ہولڈنگز فروخت کیں، جس کے نتیجے میں قیمت میں معمولی دباؤ دیکھا گیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ کمی کو سونے کی مجموعی مارکیٹ سمت میں کسی بڑی تبدیلی کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا۔دوسری جانب امریکی روزگار کے کمزور اعداد و شمار نے بھی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی ہے،

جس کے باعث ستمبر میں شرح سود سے متعلق مارکیٹ کی توقعات میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال بھی عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے والے اہم عوامل میں شامل ہے، جبکہ جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…