لاہور( این این آئی)ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیرشاہ نے میٹرو بس سروس کے 11اگست سے بند ہونے کے خدشات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا،
رواں ہفتے عدالت میں موقف پیش کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں 11اگست سے نجی آپریٹر کمپنی کی جانب سے لاہور میں میٹرو بس سروس بند کرنے کے خدشات سامنے آئے تھے ۔نجی آپریٹرکمپنی کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عدالتی حکم کے باوجود 29 جولائی تک میٹرو بسوں کے لیے ایندھن کا انتظام نہیں کیا، جس کے باعث سروس مزید جاری رکھنا ممکن نہیں۔نجی آپریٹر کمپنی کے مطابق وہ اپنے مالی وسائل سے متعلق اتھارٹی کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔دوسری جانب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیرشاہ کے مطابق حکومتی ہدایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، جبکہ رواں ہفتے عدالت میں اپنا مقف پیش کیا جائے گا۔



















































