جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

25کلوواٹ تک سولر صارفین کیلئے بڑی سہولت، نیپرا نے لائسنس کی شرط ختم کر دی

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے 25کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کے لیے لائسنس کی شرط ختم کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اب 25کلوواٹ تک کے سولر صارفین کو نیپرا سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی

اس فیصلے کا مقصد سولر توانائی کے فروغ اور صارفین کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ترمیم شدہ قواعد کے تحت 25کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کی منظوری کا اختیار متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کو دے دیا گیا ہے، جو درخواستوں پر براہِ راست کارروائی کریں گی۔نیپرا نے کہاکہ نئی ترامیم سے سولر صارفین کے لیے طریقہ کار مزید آسان ہوگا اور ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔ اس سے قبل فروری میں نیپرا کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرتے ہوئے چھوٹے سولر صارفین پر فیس عائد کی گئی تھی۔ نیپرا سے لائسنس لازمی قرار دیا گیا تھا

جس پر سیاسی جماعتوں اور صارفین کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ۔وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر توانائی کو ہدایت کی تھی کہ لائسنس کی شرط ختم کی جائے۔ وزارت توانائی کی سفارش کو منظور کرتے ہوئے اب نیپرا نے پچیس کلو واٹ تک سولر کیلئے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…