واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امید کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان جاری بات چیت میں پیش رفت اور امریکا و ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی امید کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹ کمی کے بعد 79.08 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 53 سینٹ کم ہو کر 74.69 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب برینٹ خام تیل معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تو 5 ماہ سے جاری تنازع ختم ہو سکتا ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھل سکتی ہے۔



















































