جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

جرمنی میں ہنر مند افراد کیلئے ملازمتوں کے نئے مواقع، حکومت نے مکمل رہنمائی جاری کر دی

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جرمنی میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں غیر ملکی ہنر مند افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اس مقصد کے تحت جرمن حکام نے ملازمت، ویزا، رہائش اور درخواست کے عمل سے متعلق تفصیلی معلومات بھی جاری کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق صحت، میڈیکل ٹیکنالوجی، تعلیم، سیاحت، ہوٹل مینجمنٹ اور ریسٹورنٹ انڈسٹری سمیت کئی شعبوں میں تجربہ کار اور تربیت یافتہ افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

صحت کے شعبے میں ڈینٹل اسسٹنٹس، میڈیکل اسسٹنٹس، فزیوتھراپسٹس، ویٹرنری اسسٹنٹس، فارماسسٹس، ریڈیالوجی ٹیکنیشنز، سرجیکل ٹیکنالوجسٹ، اینستھیزیا اسسٹنٹس، پیرا میڈیکس، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز اور پاؤں کے امراض کے ماہرین کے لیے روزگار کے مواقع موجود ہیں۔

اسی طرح میڈیکل ٹیکنالوجی کے میدان میں ڈینٹل ٹیکنیشنز، آرتھوپیڈک ٹیکنیشنز، آپٹیشنز اور ہیئرنگ ایڈ اسپیشلسٹس کی بھی ضرورت برقرار ہے۔ دوسری جانب ہوٹلنگ اور سیاحت کے شعبے میں ہوٹل مینیجرز، ریسٹورنٹ اسپیشلسٹس، کیٹرنگ ماہرین اور شیفس کی بھرتیاں جاری ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ، ایجوکیٹرز اور سوشل ورکرز کے لیے بھی ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔

جرمن حکام نے واضح کیا ہے کہ درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس تسلیم شدہ تعلیمی ڈگری یا متعلقہ شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت ہونا لازمی ہے، جسے جرمنی کے مقررہ معیار کے مطابق تسلیم کیا جاتا ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امیدوار درخواست دینے سے پہلے اپنی تعلیمی اسناد، پیشہ ورانہ قابلیت اور ویزا سے متعلق تمام شرائط کی اچھی طرح جانچ کر لیں تاکہ درخواست کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔

مزید معلومات، دستیاب ملازمتوں اور درخواست کے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے امیدوار جرمنی کے سرکاری روزگار پورٹل سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…