اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے 6 اگست سے نافذ العمل پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 45 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اگست سے کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت انہی نرخوں پر کی جائے گی۔



















































