بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت افضل ندیم کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے ساتھی جاوید اقبال کے ساتھ مل کر لوگوں کو سعودی عرب میں روزگار دلانے کے نام پر فراڈ کر رہا تھا۔ ملزمان نے متعدد افراد کو ورک ویزا اور ملازمت کی یقین دہانی کرا کر بھاری رقوم وصول کیں۔تحقیقات کے مطابق گروہ نے 18 شہریوں سے فی کس تقریباً پانچ لاکھ روپے وصول کیے، جس سے مجموعی رقم 90 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ تاہم نہ تو متاثرین کو سعودی عرب بھیجا گیا اور نہ ہی ان کی جمع کرائی گئی رقم واپس کی گئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو مسلسل مختلف بہانوں سے انتظار کروایا جاتا رہا، جبکہ بیرون ملک ملازمت کے تمام وعدے بے بنیاد ثابت ہوئے۔حکام نے گرفتار ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب مفرور ملزم جاوید اقبال کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے ہی ویزا اور روزگار کے معاملات طے کریں۔ ادارے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی فرد یا کمپنی کو رقم ادا کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت اور مستند ہونے کی مکمل جانچ ضرور کریں تاکہ فراڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…