منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

جدید پولٹری فارمنگ خطرناک بیکٹیریا کے پھیلا کا سبب بن سکتی ہے، انتباہ جاری

datetime 4  اگست‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)برطانیہ کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ جدید تجارتی پولٹری فارمنگ ایک ایسے خطرناک بیکٹیریا کے پھیلا میں اضافہ کر رہی ہے

جو فوڈ پوائزننگ، سیپسس (خون کے شدید انفیکشن)اور بعض صورتوں میں آنتوں کے کینسر سے بھی منسلک ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق گزشتہ 35 برس کے دوران کمرشل مرغیوں میں کیمپائلوبیکٹر بیکٹیریا کے پھیلا میں تقریبا 100 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق آلودہ یا مناسب طریقے سے نہ پکی ہوئی مرغی کے گوشت میں موجود یہ بیکٹیریا برطانیہ میں بیکٹیریل فوڈ پوائزننگ کی سب سے بڑی وجہ ہے، جہاں گزشتہ سال اس کے تقریبا 70 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ زیادہ تر مریض ایک ہفتے کے اندر صحت یاب ہو جاتے ہیں تاہم بعض صورتوں میں یہ انفیکشن جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اور اسے آنتوں کے کینسر کے پھیلا سے بھی جوڑا گیا ہے۔

فوڈ ہائجین سرٹیفکیٹ ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہر سال تقریبا 100 افراد کی موت کیمپائلوبیکٹر انفیکشن کے باعث ہوتی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس بیماری کے کیسز (جن میں اسہال، قے اور پیٹ درد جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں) 2016 کے بعد تقریبا ًایک تہائی بڑھ چکے ہیں۔نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مصنفین کے مطابق فیکٹری طرز کی پولٹری فارمنگ اس بیکٹیریا کو سپر مارکیٹوں تک پہنچنے والی مرغیوں میں تیزی سے پھیلنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ان کے مطابق یہ تحقیق اس بات کا نیا ثبوت ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے ماحول میں آنے والی تبدیلیاں متعدی بیماریوں کے پھیلا میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…