منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلئے 20 ہزار ڈالرز کی مالی ضمانت سے استثنیٰ مل گیا

datetime 4  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

امریکا کے نئے ویزا بانڈ پروگرام میں پاکستان کو شامل نہ کیے جانے کے باعث پاکستانی درخواست گزاروں پر 20 ہزار ڈالر کی قابلِ واپسی مالی ضمانت کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اپنے 2025 ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل پالیسی کی شکل دے دی ہے۔ تاہم اس پروگرام کے تحت جاری کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ اسی طرح افغانستان، ایران اور بھارت بھی اس فہرست کا حصہ نہیں ہیں۔

بین الاقوامی آن لائن جریدے کے مطابق اس پروگرام میں بنگلہ دیش، نیپال اور متعدد افریقی ممالک سمیت تقریباً 50 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

نئے امریکی ضوابط کے تحت فہرست میں شامل ممالک کے کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کے لیے قابلِ واپسی ویزا بانڈ کی حد 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔

پاکستان کا نام اس فہرست میں شامل نہ ہونے کے باعث پاکستانی شہریوں کو امریکی ویزا درخواست کے دوران اس اضافی 20 ہزار ڈالر کے بانڈ کی شرط پوری نہیں کرنا پڑے گی، جسے پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…